جیلانی بانو
Jilani Bano's Biography
٭جیلانی بانو 14 جولائی 1936 کو بدایوں (اتر پردیش) میں پیدا ہوئیں۔
٭ان کے والد علامہ حیرت بدایونی نے ملازمت کے سلسلے میں حیدر آباد کی مستقل سکونت اختیار کی تو یہ حیدر آبادی ہو گئیں۔
٭ ان کے والد اردو اور فارسی کے شاعر کے ساتھ ساتھ عالم دین بھی تھے۔
٭جیلانی بانو کی تعلیم ایم۔ اے۔ تک ہے۔
٭1959میں ان کی شادی مشہور ادیب ڈاکٹر انور معظم سے ہوئی۔
٭ روشنی کے مینار، نروان، پرایا گھر رات کے مسافر، روز کا قصہ، یہ کون ہنسا، تریاق، نئی عورت بیچ کے سوا، بات پھولوں کی ان کے افسانوی مجموعے ہیں۔
٭ ایوانِ غزل اور بارش سنگ ان کے ناولوں کے نام ہیں۔
٭نغمے کا سفر اور جگنو اور ستارے ان کے ناولٹ ہیں۔
٭انھوں نے کرشن چندر پر مونو گراف بھی لکھا ہے۔
نصاب میں شامل افسانہ ”پر امس خاتون افسانہ نگار جیلانی بانو کی تخلیق ہے۔ یہ ایک حقیقت پسند افسانہ ہے جس میں افسانہ نگار نے موجودہ دور کے مادہ پرستی اور انسانی رشتوں کے کھوکھلے پن کو اجاگر کیا ہے۔ اس افسانے میں موجودہ ہندوستانی ماحول کے ایک خوشحال خاندان کی کہانی ہے جس کی مرکزی کردار امو نام کی ایک ضعیفہ خاتون ہیں جو ایک جاگیردار خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ امو کے شوہر ایک وکیل ہیں لیکن ان کی آمدنی معقول نہیں تھی لیکن اموا ایک ذی شعور خاتون تھیں اس لئے انہوں نے اپنے چاروں بچوں کو اعلی تعلیم دلوایا۔ چاروں بچوں کے نام اس طرح تھے۔ جمشید، خورشید، رشید اور حمید۔ ان میں سے جمشید، خورشید اور رشید کو امو نے زمین بیچ کر ڈاکٹر اور انجینئر بنوایا۔ لیکن چھوٹا لڑ کا حمید تمام کوششوں کے باوجود تعلیم حاصل نہیں کر سکا اور اپنے ذوق کے مطابق ایک سیاسی پارٹی میں شامل ہو گیا اور ترقی کر کے مرکزی حکومت میں وزارت کے عہدے پر پنچ گیا اور یوں بڑے بیٹے نے امریکہ میں اعلی ملازمت حاصل کر لیا اور ماں کو ہندوستان میں چھوڑ کر امریکہ میں سکونت پذیر ہو گئے۔
اسی دوران امو کیا امو کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو گئیں اور مسلسل دو سالوں تک بستر پر پڑی رہیں۔ بیٹوں نے یہ عہد کیا تھا کہ ہم لوگ ماں کے جنازہ میں ماں کی میت کو کاندھا دیں گے اور ماں کے آخری سفر میں سب بھائی شریک ہونگے۔ لیکن جب بیماری کی شدت کی وجہ سے امو کی حالت نازک ہوگئی اور بیٹوں کو فون کیا گیا تو امریکہ میں رہنے والے تینوں بیٹے آبھی گئے لیکن وہ محدود وقت لے کر آئے تھے اور ماں کی موت میں کئی دنوں تاخیر ہوئی۔ اس لئے وہ لوگ جنازہ کے اخراجات کے لئے ڈالر اور ریال دے کر واپس ہو گئے۔ یہ تو امریکہ والوں کی بات تھی لیکن امو کا سب سے چھوٹا بیٹا حمید جو ہندوستان میں تھا اور وزارت کے عہدہ پر فائز تھاوہ بھی اپنی مصروفیت کی وجہ سے جنازے میں شریک نہ ہو سکا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ماں (امو) یہ تمنا لئے ہوئے اس دنیا سے چلی گئیں کہ ان کے بیٹے ان کی موت کے بعد ان کے جنازہ کو کاندھا دیتے جیسا کہ ان لوگوں نے ماں سے پر اس (وعدہ) کیا تھا لیکن اے بسا آرزو کہ خاک شدہ۔
Objective Question
1۔جیلانی بانو کی وفات کب ہوئی؟
(A)2005ء
2006(B)ء
2008(C)ء
(D) ان میں کوئی نہیں
2۔امو کی خادمہ کا کیا نام تھا؟
(A) خواجہ امیرن
(B) خواجہ بی
(C) امراؤ بیگم
(D) نصین
3۔ جیلانی بانو کی تعلیم کہاں تک ہوئی؟
(A) بی۔اے
(B) ایم۔ اے
(C) پی۔ ایچ۔ ڈی
(D) انٹر میڈیٹ
4۔جیلانی بانو نے کس افسانہ نگار پر مونو گراف لکھا؟
(A) کرشن چندر
(B) پریم چند
(C) بیدی
(D) سہیل عظیم آبادی
5۔جیلانی بانو کے شوہر کا کیا نام ہے؟
(A) معظم شاہ
(B) انور معظم
(C) انور عظیم
(D) انور علی
6۔امو سے جنازہ میں کاندھا دینے کا وعدہ کس نے کیا تھا؟
(A) بیٹوں نے
(B) شوہر نے
(C) پوتوں نے
(D) کسی نے نہیں
7۔ آمو کے شوہر کون تھے؟
(A) ڈاکٹر
(B) وکیل
(C) سیاست داں
(D) طبیب
8۔ ان میں سے کون جیلانی بانو کا افسانوی مجموعہ نہیں ہے؟
(A) روشنی کے مینار
(B) نروان
(C) آنکھ مچولی
(D) رات کے مسافر
9۔و جیلانی بانو کا تعلق کس شہر سے ہے؟
(A) احمد آباد
(B) حیدر آباد
(C) جہان آباد
(D) فرخ آباد
10۔پر امس، کس کا افسانہ ہے؟
(A) جیلانی بانو
(B) عصمت چغتائی
(C) شکیلہ اختر
(D) شفیع جاوید
11۔ افسانہ پر اس کا مرکزی کردار کون ہے؟
(A) امو
(C) جمشید
(B) خواجہ بی
(D) حمید
12۔ افسانہ پر امس“ میں کتنے بھائیوں کا تذکرہ ہے؟
(A) چارٍٍٍ
(C) دو
(B) تین
(D) ایک
13۔ایوان غزل“ کا تعلق کسی صنف سے ہے؟
(A) ناول
(C) داستان
(B) افسانہ
(D) انشائیہ
14۔ ایوان غزل کس کا ناول ہے؟
(A) قرۃ العین حیدر
(B) جیلانی بانو
(C) عصمت چغتائی
(D) شکیلہ اختر
15۔جیلانی بانو کی پیدائش کہاں ہوئی؟
(A) بدایوں
(B) میرٹھ
(C) لکھنو
(D) سہارنپور
16۔. جیلانی بانو کے والد کا کیا نام تھا؟
(A) علامہ حسرت بدایونی
(B) علامہ حیرت بدایونی
(C) علامہ رفعت بدایونی
(D) علامہ فرحت بدایونی
17۔ ناول بارش سنگ“ کے مصنف کون ہیں؟
(A) ساجدہ زیدی
(B) سلام بن رزاق
(C) عصمت چغتائی
(D) جیلانی بانو
18۔ان میں سے جیلانی بانو کے افسانوں کا مجموعہ کون ہے؟
(A) آنکھ مچولی
(B) دانہ و دام
(C) روشنی کے مینار
(D) روشنی کی رفتار
Short Answer Type Question
1۔جیلانی بانو کی پیداش کب اور کہاں ہوئی؟
جواب: جیلانی بانو کی پیدائش 14 / جولائی 1936ء کو یوپی کے شہر بدایوں میں ہوئی۔
2۔جیلانی بانو کے ایک افسانے کا نام بتائیے؟
جواب: رات کے مسافر ان کا ایک افسانہ ہے۔
3۔جیلانی بانو کے دو ناولوں کے نام بتائیے؟
جواب: ایوان غزل اور بارش سنگ ان کی دو اہم ناول ہیں۔
4۔کردار ا ساس چار افسانوں کے عنوانات اور ان کے لکھنے والوں کے نام لکھئے؟
جواب (1) لا جونق / راجندر سنگھ بید یکا لوبھنگی کرشن چندر (iii) پر اس جیلانی بانو (iv) ابراہیم ستہ سلام بن رزاق
5۔افسانہ پر امس کا مرکزی کردار کون ہے؟
جواب: امو افسانہ پر امس کی مرکزی کردار ہیں۔
6۔پر اس افسانے کے دو کردارو کے نام بتائیے؟
جواب۔جمشید اور رشید
7۔کینسر کا مرض کس کے سارے بدن میں پھیل گیا تھا؟
جواب: کینسر کا مرض امو کے سارے بدن میں پھیل گیا تھا۔
8۔خواجہ بی کون تھے؟
جواب: امو کی ذاتی خادمہ تھیں۔
9۔گرینڈم نے اپنے چاروں بیٹوں کے ساتھ زندگی انجوائے کرنے کا کوئی پر اس کیوں نہیں لیا یہ بات کس نے کہی؟ کرنے
جواب۔ بے بی نے کہی تھی جو امو کی پوتی تھی۔
10۔امو نے اپنے بیٹوں سے کیا پر اس لیا تھا؟
جواب: موت کے بعد کا اندھا دینے کا پر امس لیا تھا۔
11۔ امولین شریف پڑھئے اللہ کو یاد کیجئے یہ بات کس نے کب کہی؟
جواب: بڑی بہونے نزاع کے عالم میں امو سے یہ بات کہی۔
12۔جیلانی بانو کا کون سا افسانہ آپ کے نصاب میں شامل ہے؟
جواب: جیلانی بانو کا افسانہ '' پر اس ہمارے نصاب میں شامل ہے۔

0 Comments