Important Post

6/recent/ticker-posts

Nazir Ahmad Ki kahani Exercise || Objective Question || Summary

نذیر احمد کی کہانی

 فرحت اللہ بیگ

Nazir Ahmad ki Kahani Objective Question

1۔ درج ذیل میں سے ناول کون ہے؟

(A) بھا بھی جان  

(B) توبۃ النصوح

(C) زہر عشق

 (D) باغ و بہار

2۔مرزا فرحت اللہ بیگ کے استاد کون تھے؟ 

(A) مولانا حالی

  (B)نذیر احمد

(C) سرسید احمد خال

(D) شبلی نعمانی

3۔اردو کا پہلا خاکہ نگار کون ہے؟

(A)فرحت اللہ بیگ    

(B) مولوی عبدالحق

(C) مولوی ذکاء اللہ

  (D) مولوی عبد الصمد

4۔مدرسہ میں فرحت اللہ بیگ کے ساتھ کون پڑھتے تھے؟

(A) مسٹر غزالی 

(B) میاں دالی

(C) مستربین

 (D) میاں نشانی

5۔نذیر احمد کسی مشہور شخصیت کے استاد تھے؟

(A) عظیم بیگ 

(B) عبداللہ بیگ

(C)فرحت اللہ بیگ

  (D) حشمت اللہ بیگ

6۔فرحت اللہ بیگ نذیر احمد کے گھر کیوں آتے تھے؟

(A) پڑھنے کے لئے

 (B) پڑھانے کے لئے

(C) علمی گفتگو کے لئے

  (D) تفریح کے لئے

7۔'' نذیر احمد کی کہانی'' کے مصنف کون ہیں؟

(A) نذیر احمد

  (B) فرحت اللہ بیگ

(C) رشید احمد صدیقی

 (D) مولوی عبدالحق

8۔نذیر احمد کی کہانی کا تعلق کسی صنف ادب سے ہے؟

(A) انشائیہ

   (B)خاکہ

(C) مقالہ

  (D) افسانہ

9۔فرحت اللہ بیگ کی کون سی تصنیف شامل نصاب ہے؟

(A) نظیر احمد کی کہانی

 (B) اپنی کہانی

C)) نذیر احمد کی کہانی

D)) کسی کی کہانی

10۔فرحت اللہ بیگ شعر خوانی میں کس طرح کی غلطیاں کرتے تھے؟

(A) املاکی

   (B) محاورے کی

(C) واحد جمع کی

D)) اعراب کی

۱۱۔کسی شخص کی تحریری تصویر کشی کو کیا کہتے ہیں؟

(A) سوانح نگاری

 (B) خاکہ نگاری

(C) انشائیہ نگاری

 (D) افسانہ نگاری

12۔مرزا فرحت اللہ بیگ کے جد امجد کسی بادشاہ کے زمانے میں ہندوستان آئے؟

(A) اورنگ زیب

 (B) شاہ جہاں

(C)شاہ عالم ثانی

 (D) بہادر شاہ ظفر

13۔مرزا فرحت اللہ بیگ کے جد امجد کون تھے؟

(A) مرزا افضل بیگ

   (B) مرزا عبداللہ بیگ

(C) مرزا انصر اللہ بیگ

 (D) مرزا عارف بیگ

14۔فرحت اللہ بیگ کے دادا کون تھے؟

(A) حشمت اللہ بیگ

 (B) رفعت اللہ بیگ

C)) مرزا عبد اللہ بیگ

 (D) عنایت اللہ بیگ

15۔مرزا فرحت اللہ بیگ کی پیدائش کب ہوئی؟

1885(A)ء

1881(B)ء

1887(C)ء

1886(D)ء

16۔مرزا فرحت اللہ بیگ کے والد کون تھے؟

(A) مرزا نصر اللہ بیگ

   (B) مرزا حشمت اللہ بیگ

(C) مرزا عنایت اللہ بیگ

 (D) مرزا عظمت اللہ بیگ

17۔مرزا فرحت اللہ بیگ کی پیدائش کہاں ہوئی؟

(A) د ہلی

 (B) حید را باد

(C) سہارن پور

 (D) اللہ آباد

18۔مرزا فرحت اللہ بیگ کی وفات کب ہوئی؟

1945(A)ء

1948(B)ء

1947(C)ء

1950(D)ء

19۔فرحت اللہ بیگ کے مجموعہ ”مضامین فرحت“ کے نام ہے۔ سے کتنے جلدوں میں شائع ہوئے؟

(Aسات

(B)چھ

(C) پانچ

(D) آٹھ

 Nazir Ahmad ki Kahani Short  Question


1۔ مرزا فرحت اللہ بیگ شعر خوانی میں کس طرح کی غلطیاں کرتے تھے؟

 جواب: مرزا فرحت اللہ بیگ شعر خوانی میں عموماً اعراب کی غلطیاں کیا کرتے تھے۔

2۔مرزا فرحت اللہ بیگ کے جدا مجد مرزا افضل بیگ کسی بادشاہ کے دور میں اور کس ملک سے ہندوستان آئے تھے؟

جواب: فرحت اللہ بیگ کے جد امجد مرزا افضل بیگ شاہ عالم ثانی کے دور میں بدخشاں سے ہندوستان آئے تھے۔

3۔میاں دانی شعر پڑھنے میں کیسی غلطیاں کرتے تھے؟

جواب: میاں دانی شعر پڑھنے میں ایسی غلطی کرتے کہ شعر کو نثر بنا دیتے تھے۔

4۔خاکہ نگاری کس کو کہتے ہیں؟

جواب: کسی شخصیت کی تحریری تصویر کو خا کہ کہتے ہیں۔ یہ تو تے ہیں۔ یہ تصویر سنجیدہ متین اور ظریفانہ ہر رنگ کی ہو سکتی ہے۔

5۔مرزا فرحت اللہ بیگ کب اور کہاں پیدا ہوئے؟

جواب: مرزا فرحت اللہ بیگ دتی میں 1885ء میں پیدا ہوئے۔

6۔ مرزا فرحت اللہ بیگ اور ڈپٹی نذیر احمد میں کیا رشتہ تھا؟

جواب: ڈپٹی نذیر احمد استاد اور فرحت اللہ بیگ شاگرد تھے۔

Nazir Ahmad ki Kahani Long  Question 

سوال۔ڈپٹی نذیر احمد اپنے شاگردوں سے کیوں غصہ ہو گئے تھے؟

جواب: مولوی نذیر احمد صاحب تدریس کے دوران اکثر اپنے شاگردوں سے غصہ ہو جاتے تھے۔ اس کی وجہ تھی کہ وہ  پڑھانے کے دوران لڑکوں سے پہلے کتاب کی عبارت پڑھوا کر سنتے تھے اور عبارت پڑھنے میں اعراب کی غلطی کو مولوی نذیر احمد نا قابل معافی جرم سمجھتے تھے۔ ویسے فطرتا بھی وہ تنک مزاج واقع ہوئے تھے۔ اس پر اگر کوئی شاگرد غلط عبارت پڑھ دیتا تھا تو وہ سخت ناراض ہوتے تھے اور گاہے بگا ہے ایسے شاگردوں کو درس سے نکال بھی دیتے تھے۔
مولوی صاحب کے شاگردوں میں مرزا فرحت اللہ بیگ کے علاوہ ایک شاگردمیاں دانی بھی تھے جو عربی شاعر متی کا دیوان پڑھ رہے تھے جس میں عربی اشعار کو میاں دانی نے اس طرح پڑھا کہ وہ نثر معلوم ہوتا تھا۔ مولوی صاحب کو بھلا برداشت کی طاقت کہاں وہ میاں دانی پر اس قدر غصہ ہوئے کہ ان کو درس سے نکال کر ہی دم لیا۔ خدا خدا کر کے جب غصہ ٹھنڈا ہوا تو دوسرے دن انہیں پھر درس میں شامل کر لیا۔ مولوی صاحب کے ایک دوسرے شاگرد کا نام میاں رضا تھا۔ اسی دیوان متی کی عبارت میں وہ میاں دانی سے بھی بڑی غلطی کر بیٹھے۔ مولوی صاحب بھڑک اٹھے اور میاں رضا کو حکم دیا کہ تم میرا ایک مشورہ مانو اور کل سے درس میں مت آیا کرو۔ خلاصہ یہ کہ مولوی نذیر احمد صاحب شاگردوں کو پڑھانے میں بہت سختی سے کام لیا کرتے تھے۔ اگر کوئی طالب علم ان کی سختی کو برداشت کر لیتا تھا تو پھر وہاں سے ہیرا بن کر نکلتا تھا۔ لیکن جو لوگ مولوی نذیر احمد کو قریب سے جانتے تھے وہ اس حقیقت کو تسلیم کرتے تھے کہ مولوی صاحب اندر سے بہت نرم  طبیعت رکھتے تھے لیکن بچوں کو تعلیم دینے کے لئے ظاہری طور پر سخت ہو جاتے تھے۔ یہ بھی ان کے خلوص کا ایک اہم پہلوتھا۔

 


Post a Comment

0 Comments