Important Post

6/recent/ticker-posts

Gubar Khatir se Teen Khutoot Bihar Board 12th Urdu

  غبار خاطر (خطوط کا مجموعہ) 

 مولانا ابوالکلام آزاد

Objective Question

1۔مولانا آزاد کی اہلیہ کا کیا نام تھا؟

(A) خدیجہ بیگم (B) امراؤ بیگم

(C) زلیخا بیگم (D) سلمیٰ بیگم

2۔کس لفظ کا معنی خط ہوتا ہے؟

(A) مکتوب (B) مفہوم

(C) مضمون (D) منشور

3۔غبار خاطر میں کیا ہے؟

(A) افسانے (B) انشائیے

(C) خطوط (D) ڈرامے

4۔مولانا آزاد کی پیدائش کب ہوئی؟

(A)1887ء

(B)1889ء

(C)1888ء

(D)1890ء

5۔مولانا آزاد کے والد کا کیا نام تھا؟

(A) مولانا خیر الدین (B) مولانا بدرالدین

(C) مولانا فخر الدین   (D) مولا نا شرف الدین

6.مولانا آزاد کی پیدائش کہاں ہوئی؟

(A) وتی 
  
(B) کولکاتا

(C) حیدر آباد (D) منہ

7۔مولانا آزاد کا تاریخی نام کیا تھا؟

(A) احمد بخت (B) فیروز بخت

(C) سکندر بخت (D) قلندر بخت

8۔مولانا آزاد کے والد مولانا خیر الدین کی وفات کب ہوئی؟

(A)1908ء

(B)1909ء

(C)1907ء

(D)1910ء

9۔ مولانا آزاد کی وفات کب ہوئی؟

(A)1957ء

(B)1959ء

(C)1958ء

(D)1960ء

10۔مولانا آزاد کہاں مدفون ہیں؟

(A) ملہ (B) کولکاتا

(C) دہلی (D) لکھنو

11۔غبار خاطر“ کے مصنف کون ہیں؟

(A) محمد حسین آزاد (B) حبیب الرحمن شروانی

(C) مولانا آزاد (D) عطیہ فیضی

12۔غبار خاطر کے مکتوب الیہ کون ہیں؟

(A) سید سلیمان ندوی (B) حبیب الرحمن خان شروانی

(C) شبلی نعمانی (D) سرسید احمد خال

13۔ غبار خاطر کے خطوط کس جیل سے لکھے گئے؟

(A) ہزاری باغ جیل (B) بانکی پور جیل

(C) قلعہ احمد نگر جیل (D) تہاڑ جیل دہلی

14۔ اخبار الہلال کے بانی کون تھے؟

(A) مولانا حالی (B) محمد حسین آزاد-

(C) مولانا ابوالکلام آزاد  (D) سید سلیمان ندوی

15۔ رسالہ تہذیب الاخلاق کس نے جاری کیا؟

(A) مولانا حالی (B) محمد حسین آزاد

(C) مولوی عبدالحق (D) سرسید احمد خاں 

16۔ ان میں سے کسی رسالے کا تعلق مولانا آزاد سے نہیں ہے؟

(A) الہلال (B) ہمدرد

(C) البلاغ (D) لسان الصدق

17۔ مولانا آزاد کا اصل نام کیا تھا؟ 

(A) عظیم الدین (B) نعیم الدین

(C) محی الدین (D) جسیم الدین

18۔ مولانا آزاد کے کتنے خطوط آپ کی کتاب میں شامل ہیں؟

(A) ایک (B) دو

(C) تین (D) چار

19۔ غبار خاطر کس کا مجموعہ ہے؟

(A) مضامین کا (B) افسانوں کا

(C) خطوط کا (D) انشائیوں کا

20۔ مولانا آزاد پہلی بار کس عمر میں کانگریس کے صدر ہوئے؟

(A) 35سال

(B) 40سال

(C) 42 سال

(D) 45سال

21۔ غبار خاطر میں کتنے خطوط ہیں؟

(A)24

(B)20 

(C)16

(D)14

22۔ مولانا آزاد کس ملک میں پیدا ہوئے؟

(A) ہندوستان میں (B) پاکستان میں 

(C) بنگلہ دیش میں (D) سعودی عرب

23۔عود ہندی اور اردوئے معلیٰ کا تعلق کسی صنف سے ہے؟

(A) انشائیہ (B)سوانح

(C) خطوط (D) افسانہ

Short Answer Type Question

1۔غبار خاطر کے خطوط کس جیل سے لکھے گئے؟

جواب: غبار خاطر کے خطوط قلعہ احمد نگر کے جیل سے لکھے گئے۔

2۔مولانا آزاد پہلی بار کس عمر میں کانگریس کے صدر بنائے گئے؟

 جواب: مولانا آزاد پہلی بار 35 سال کی عمریں کانگریس کے صدر بنائے گئے۔

3۔غبار خاطر کس زمانے کی تصنیف ہے؟

جواب: غبار خاطر مولانا آزاد کے قید و بند کے زمانے کی تصنیف ہے۔

4۔مرزا غالب نے کل کتنے خطوط لکھے؟

جواب: مرزا غالب نے کل نوسو (900) خطوط لکھے۔

5۔مولانا آماد کا اصل نام کیا تھا؟

جواب: مولانا آزاد کا اصل نام محی الدین احمد تھا۔

6۔مولانا آزاد کب اور کہاں پیدا ہوئے؟

جواب: مولانا آزاد سعودی عرب میں 1888ء میں پیدا ہوئے۔

7۔مولانا آزاد کے والد کا نام کیا تھا؟

جواب: مولانا آزاد کے والد کا نام مولانا خیر الدین تھا۔ ا

8۔مولانا آزاد کے والد مکہ میں کیا کرتے تھے؟

جواب: مولانا آزاد کے والد مکہ میں درس و تدریس کا کام کرتے تھے۔

9۔مولانا آزاد کی تین کتابوں کے نام بتائیے؟ 

جواب: (۱) غبار خاطر - (۲) انڈیا ونس فریڈم۔ (۳) ترجمان القرآن

10۔پیدا مولانا آزاد کس ملک میں پیدا ہوئے؟

جواب: مولانا آزاد سعودی عرب کے مکہ شہر میں پیدا ہوئے۔

11۔مولانا آزاد کا سال وفات کیا ہے؟

جواب: مولانا آزاد کا سال وفات 1958ء ہے۔

12۔مولانا آزاد کے تین اخبارات کے نام بتائیے؟

جواب (۱) لسان الصدق (۲) البلاغ۔ (۳) الہلال۔

13۔مولانا آزاد کون سی چائے پیتے تھے؟

جواب: وہ چین کی جیمین چائے پیتے تھے۔

14۔ غبار خاطر میں کتنے خطوط ہیں؟

جواب: غبار خاطر میں کل چوبیس خطوط ہیں۔

15۔ صدیق مکرم کون ہیں؟

جواب:صدیق مکرم سے کرم سے مراد حبیب الرحمن خاں شیروانی ہے۔

Long Answer Type Question

مولانا آزاد کی شخصیت سے اپنی واقفیت کا اظہار ہے۔

جواب: اردو شعر و ادب خصوصاً اردو انشا پردازی میں مولانا ابوالکلام آزاد کی شخصیت محتاج تعارف نہیں ہے۔ ان کا اصل نام محی الدین احمد تھا اور تاریخی نام فیروز بخت تھا۔ والد کا نام مولانا خیر الدین تھا وہ مکہ میں درس و تدریس میں مصروف تھے۔ مولانا آزاد کی پیدائش مکہ میں ہی 1888ء میں ہوئی۔ بچپن میں ہی مولانا خیر الدین مکہ سے ہجرت کر کے مع اہل و عیال ہندوستان آگئے اور کولکاتہ میں مستقل قیام پذیر ہو گئے۔ مولانا آزاد اپنے والد کی سر پرستی میں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ پھر دیگر اساتذہ سے مزید تعلیم حاصل کیا۔ صرف ۱۵ سال کی عمر میں والد کے حکم پر درس و تدریس کی ذمہ داری بھی بحسن و خوبی انجام دیا۔ اسی دوران مولانا شعر و شاعری اور ادبی صحافت کی طرف بھی مائل ہوئے اور ملک کے معتبر رسائل میں ان کے مضامین شائع ہونے لگے اور اپنی ادارت میں لسان الصدق نامی رسالہ بھی جاری کیا۔ فن تقریر اور خطابت میں بھی مہارت رکھتے تھے اور ملک کے مختلف گوشوں کے مذہبی اجتماع میں خطابت کے لئے مدعو کیے جاتے تھے۔ 1907-8 ء میں زلیخا بیگم سے مولانا آزاد کی شادی ہوگئی۔ پھر 1908 ء میں ان کے والد مولانا خیر الدین کی وفات ہوگئی۔ اسی سال مولانا آزاد نے ممالک اسلامیہ یعنی مصر، ترکی اور عراق کے سفر پر روانہ ہوئے۔ پھر 1912ء میں الہلال“ کے نام سے اپنا اخبار نکالا جو رفتہ رفتہ تحریک آزادی ہند کا ترجمان بن گیا۔ لیکن اس رسالہ کی حق گوئی کی وجہ سے حکومت برطانیہ نے اس پر پابندی لگادی۔ مولانا آزاد نے پھر ”البلاغ نام سے دوسرا رسالہ جاری کیا۔ اس کا بھی وہی انجام ہوا۔ تحریک آزادی میں سرگرم حصہ لینے کی وجہ سے تین چار سالوں تک قید و بند کی صعوبتیں بھی بھی برداشت کرنی پڑی۔

Post a Comment

0 Comments