ہجرت
احمد جمال پاشا
Objective Question
1۔
احمد جمال پاشا کی پیدائش کہاں ہوئی؟
(A) حیدر آباد
(B) مراد آباد
(C) اللہ آباد
(D)
فرخ آباد
2۔
احمد جمال پاشا کے دادا کا کیا نام تھا؟
(A) نجف علی
(B) منشی غلام علی
(C) غلام نجفی
(D) ان میں کوئی نہیں
3۔احمد
جمال پاشا کی والدہ کا کیا نام ہے؟
(A) شکیلہ خاتون
(B) رقیہ خاتون
(C) سروری خاتون
(D) صبیحہ خاتون
4۔
ذکیہ آفاق اسلامیہ کالج کہاں ہے؟
(A) پٹنہ
(B) سیوان
(C) مظفر پور
(D) دربھنگہ
5۔احمد
جمال پاشا نے کسی یونیورسٹی سے ایم اے کیا؟
(A) عثمانیہ یونیورسٹی
(B) جامعہ ملیہ اسلامیہ
(C) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
(D) لکھنو یو نیورسٹی
6۔
احمد جمال پاشا نے کس سال ایم اے کیا؟
(A)1958ء
(B)1956ء
(C)1955ء
(D)1960ء
7۔ احمد جمال پاشا کی وفات کہاں ہوئی؟
(A) سیوان
(B) پٹنہ
(C) اللہ آباد
(D)
ولی
8۔
احمد جمال پاشا کہاں مدفون ہیں؟
(A) پشنہ
(B) دربھنگہ
(C) سیوان
(D) لکھنو
9۔
سیوان سے احمد جمال پاشا کا کیا رشتہ تھا؟
(A) سرال
(B) نانیہال
(C) داد یہال
(D) ان میں کوئی نہیں
10۔
ہجرت کس کا انشائیہ ہے؟
(A) مجتبی حسین
(B) انجم ما نپوری
(C) احمد جمال پاشا
(D) وزیر آغا
11۔
جنت سے حکم سفر کسے ہوا؟
(A) حضرت ابراہیم
(B) حضرت آدم
(C) حضرت موسیٰ
(D) حضرت عیسی
12۔
احمد جمال پاشا کا کون سا انشائیہ آپ کے نصابی کتاب میں شامل ہے؟
(A) ہجرت
(B) ہجری
(C) مہاجر
(D) ہجر
13۔یعقوب
اور یوسف میں کیا نسبت ہے؟
(A) بھائی کی
(B) رشتہ دار کی
(C) استاد شاگرد کی
(D) باپ بیٹے کی
14۔
بنجاروں کو اور کس نام سے پکارا جاتا ہے؟
(A) خانہ ملک
(B) خانخاناں
(C) خانہ بدوش
(D) خانہ خراب
15۔
احمد جمال پاشا کے والد کا کیا نام تھا؟
(A) کرامت حسین
(B) رفاقت حسین
(C) شجاعت حسین
(D) صداقت حسین
16۔احمد
جمال پاشا کا خاص ادبی میدان کیا تھا؟
(A) طنز و ظرافت
(B) تنقید
(C) شاعری
(D) تحقیق
17۔
احمد جمال پاشا نے بہار کے کس کالج میں ملازمت کی؟
(A) مرزا غالب کالج
(B) ملت کالج، دربھنگہ
(C) اور نینٹل کالج
(D) ذکیہ آفاق اسلامیہ کالج
18۔
انشائیہ ہجرت میں مصنف نے مغرب کو کس کی علامت قرار دیا ہے؟
(A) غلامی
(B) آزادی
(C) ہجرت
(D) امن
Short Answer Type Question
1۔کس
کے مقابلے میں مہذب انسان معذور ہے؟
جواب: خانہ بدوش کے مقابلے میں مہذب انسان معذور ہے۔
2۔انشائیہ
ہجرت میں کتنے ملکوں کا نام آیا ہے؟ ان کا نام لکھیں۔
جواب: انشائیہ ہجرت میں تین ملکوں کا
نام آیا ہے۔ عرب، یورپ اور امریکہ۔
3۔
مغرب کو کس کی علامت کہا گیا ہے؟
جواب:: مغرب کو غلامی کی علامت کہا گیا
ہے۔
4۔جنت
سے کے حکم سفر ہوا؟
جواب: آدم کو جنت سے سفر کا حکم ہوا
تھا۔
5۔احمد
جمال پاشا کس سال اور کس جگہ پیدا ہوئے؟
جواب: احمد جمال پاشا 1929 ء میں الہ
آباد کے خلد آباد محلے میں پیدا ہوئے۔
6۔انسان
کی آخری ہجرت کون سی ہے؟
جواب: انسان کی آخری ہجرت موت ہے۔
7۔ہجرت
کا تعلق کس ادب سے ہے؟
جواب: ہجرت کا تعلق صنف انشائیہ سے ہے۔
8۔بنجاروں کو اور کس نام سے یاد کیا جاتا ہے؟
جواب: بنجاروں کو خانہ ب دوش“ کے نام
سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔
9۔باد
شمال اور برفانی حصار کے معنی واضح کیجئے؟
جواب: باد شمال کے معنی اتر کی ہوا اور
برفانی حصار کے معنی برف کے تودوں کا گھرا۔ یہ الگ بات ہے کہ دونوں کا منبع ایک ہی
ہے۔
10۔سرمائی
تعطیلات گزارنے کے لئے کون محو سفر رہتی ہے؟
جواب: سائبیریا کی موسمی مرغابیاں
سرمائی تعطیلات گزارنے کے لئے محو سفر رہتی ہیں۔
Long Answer Type Question
سوال۔ انشائیہ ہجرت کا خلاصہ مرکزی
خیال پیش کیجئے۔
جواب: اردو انشائیوں کی روایت میں احمد جمال پاشا کی شخصیت نہایت اہم ہے۔ وہ ایک کل وقتی ادیب تھے۔ انشائیہ ہجرت احمد جمال پاشا کی شاہکار تخلیق ہے۔ اس انشائیہ میں پاشا نے خانہ بدوشوں کو موضوع بنایا ہے۔ ہجرت کا مطلب سفر ہوتا ہے اور خانہ بدوش سفر میں ہی رہتے ہیں۔ خانہ بدوشوں کے قافلے سفر میں اس طرح گذرتے ہیں کہ وہ اپنے سامانوں کو گھوڑوں اور خچروں پر لاد لیتے ہیں۔ کسی ٹیچر پر سامان ہے تو کسی پر مرغے اور طوطے ہیں تو کسی پتھر پر آٹا پینے والا چکی ہے۔ قافلے کے آگے قبیلہ کا سردار سینہ پھلائے ہوئے چلتا ہے اور وہ قافلے کے لوگوں کی حفاظت کرتا رہتا ہے۔ اس طرح خانہ بدوش کے قافلے قطار کی شکل میں سفر کرتے ہیں۔ خانہ بدوشوں کو بنجارہ بھی کہتے ہیں۔ انشائیہ نگار کے مطابق ان بنجاروں کے پاؤں میں نہ جانے کب تک سفر کا چکر لگار ہے گا اور نہ معلوم وہ کب تک اسی طرح چلتے رہیں گے۔ شہر کی آبادی کے باہر کچھ دنوں کے لئے ڈیرہ جما کے بنجارے انشائیہ نگار نگار کے ذہن میں ہن میں خیالوں کا کا جنگل تیار کر دیتے ہیں۔ چنانچہ انشائیہ نگار انشائیہ کے نصف آخر میں قاری کو انسان کی ازلی ہجرت کی طرف لے جاتا ہے جو ہماری زندگی میں روز بروز سامنے آتے رہتے ہیں لیکن وہ ہمارے لئے لائق توجہ نہیں ہوا کرتے لیکن اس میں کئی طرح کی ہجرت شامل ہے مثلاً جنت سے آدم کی ہجرت، تقسیم ملک کے نتیجے میں انسان کا مہاجر بنا، موت کی شکل میں روح کی لازمی ہجرت، معاش اور ملا زمت کی تلاش میں اختیار کی گئی ہجرت اور ان سب کے نتیجہ میں گھر والوں سے پیدا ہوتی دوری سے کمزور ہوتا مستقبل۔ اس طرح انشائیہ کے آخری پیرا گراف میں ہجرت کو عالمی یک جہتی کا اوزار بنا کر پیش کیا ہے۔

0 Comments