Important Post

6/recent/ticker-posts

Baag o Bahar Bihar Board Class 12th Urdu

 باغ و بہار

 میرامن دہلوی

Objective Question

1۔ کس کی خواہش پر میر امن نے باغ و بہار جیسی کتاب ترجمہ کی؟
(A) آصف الدولہ
(B) جان گلکرسٹ
(C) نواب واجد علی شاہ
(D) محمد حسین

2۔ فورٹ ولیم کالج کہاں قائم کیا گیا تھا؟ 
(A) کولکاتا
(B) و علی
(C) حیدر آباد
(D) رامپور

3۔ کسی صنف میں مافوق الفطری عناصر کی کارفرمائی ہوتی ہے؟
(A) داستان
(B)انشایہ
(C) افسانہ
(D) ناول

4۔میر امن دہلوی سے کون سی نثری کتاب منسوب ہے؟
(A) فسانہ عجائب
(B) باغ و بہار
(C) قصہ چہار درویش
(D) آرائش محفل

5۔ملک صادق سے شہزادے کے والد کا کیا رشتہ تھا؟
(A) دوستی کا
(B) بھائی کا
(C) باپ بیٹے کا
(D) ان میں کوئی نہیں 

6۔ شامل نصاب اقتباس باغ و بہار کے کسی درویش کی کہانی سے ماخوذ ہے؟
(A) چوتھے درویش کی
(B) تیسرے درویش کی
(C) دوسرے درویش کی
(D) پہلے درویش کی

7۔  باغ و بہار کی تصنیف کا تعلق کس ادارے سے ہے؟
(A) لکھو اسکول
(B) دہلی اسکول
(C) فورٹ ولیم کالج
(D) دارالترجمہ

8۔ میر امن کی دوسری کتاب کا نام کیا ہے؟
(A) خواب و خیال
(B) گنج خوبی
(C) نوطرز مرصع
(D) فسانہ عجائب

9۔ باغ و بہار کس فارسی کتاب کا ترجمہ ہے؟
(A) قصہ چہار درویش
(B) گلزار نسیم
(C) گلستان
(D) نوطرز مرصع

10۔ میر امن کا تخلص کیا تھا؟
(A) لطف
(B) انشاء
(C) افسوس
(D) امان

11۔، باغ و بہار کس سنہ میں لکھی گئی؟
(A)1801ء
(B)1850ء
(C)1901ء
(D)1880ء

12۔ باغ و بہار کے مصنف کون ہیں؟
(A) میر حسن
(B) میرامن
(C) میراثر
(D) محمد حسن آزاد

13۔ اردو کی پہلی ادبی داستان کی نشاندہی کیجئے؟
(A) فسانہ عجائب
(B) باغ و بہار
(C) سب رس
(D) فسانہ آزاد

14۔  داستان سب رس کے مصنف کون ہیں؟ 
(A) ولی دکنی
(B) ملا وجہی
(C) رتن ناتھ سرشار
(D) رجب علی بیگ

15۔ میر امن کی تصنیف ”گنج خوبی کس کتاب کا ترجمہ ہے؟
(A) گلستان
(B) سیاست نامہ
(C) بوستانِ خیال
(D) اخلاق محسنی

16۔، فورٹ ولیم کالج میں میر امن کی بحالی کتنے روپیہ ماہانہ پر ہوئی؟
30(A) 
45(B) 
40(C) 
50(D) 

17۔دلی میں احمد شاہ ابدالی کے حملہ کے وقت میر امن کی جاگیر کس نے لوٹ لی؟
A)) پورن مل
(B) سورج مل جاٹ
(C) گھورن مل
(D) ان میں کوئی نہیں 

18۔ وہ کون سا سرمہ تھا جسکو لگانے سے جناتوں کی دنیا نظر آنے لگتی تھی؟
(A) داؤدی سرمہ
(B) سلیمانی سرمہ
(C) یعقوبی سرمہ
(D) داستانی سرمہ

19۔ کالج کی طرف سے باغ و بہار پر میر امن کو کتنے روپئے کا انعام ملا؟
(A) دو سو روپے
(B) تین سو روپے
(C) چار سو روپئے
(D) پانچ سوروپے

Short Answer Type Question

1۔شہزادہ فقیر کو کتنی اشرفیاں دیتا ہے؟

جواب: شہزادہ فقیر کو ایک اشرفی دیتا ہے۔

2۔اندھے فقیر کا تعلق کس ملک سے تھا؟

جواب: اندھے فقیر کا تعلق ملک ہندوستان سے تھا۔

3۔ شہزادے کے والد اور ملک صادق کے درمیان کیا رشتہ تھا؟

 جواب: شہزادے کے والد اور ملک صادق کے درمیان دوستی کا رشتہ تھا۔

4۔فورٹ ولیم کالج میں میر امن کی بحالی کتنے روپے تنخواہ پر ہوئی،

جواب: فورٹ ولیم کالج میں میر امن کی بحالی چالیس روپیہ ماہانہ تنخواہ پر ہوئی۔

5۔میر امن دہلوی فورٹ ولیم کالج سے کب سبکدوش ہوئے؟

جواب: میر امن دہلوی 1806ء میں فورٹ ولیم کالج سے سبکدوش ہوئے۔

6۔باغ و بہار کا تعلق کس صنف سے ہے؟

جواب: باغ و بہار کا تعلق صنف داستان سے ہے۔

7۔باغ و بہار کہاں لکھی گئی؟

جواب: باغ و بہار فورٹ ولیم کالج میں لکھی گئی۔

8۔باغ و بہار کس کتاب کا ترجمہ ہے؟

جواب: باغ و بہارا میر خسرو کی کتاب ”چہار دویش کا ترجمہ ہے۔

9۔ باغ و بہار پرم ر پر مصنف کو کتنے روپے کا انعام ملا؟

جواب: باغ و بہار کی تصنیف پر مصنف کو پانچ سو روپے کا انعام ملا۔

10۔دو باغ و بہار کی سنہ اشاعت بتائیے؟

جواب باغ و بہار کی سنہ اشاعت 1804ء ہے۔

11۔باغ و بہار میں کتنے درویشوں کے واقعات کو بیان کیا گیا ہے؟

جواب: اس کتاب میں چار درویشوں کے واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔

12۔کس کی خواہش پر میر امن نے باغ و بہار جیسی کتاب ترجمہ کی؟

جواب: جان گلکرسٹ کی خواہش پر میر امن نے باغ و بہار کا ترجمہ کیا تھا۔ پر میر نے باغ وبہارکا ترجمہ کیا۔

13۔باغ و بہار کے اقتباس میں کن کن ملکوں کا ذکر ہے؟

جواب چین، ماچین، ہندوستان۔

Long Answer Type Question

سوال۔ باغ و بہار کے سی ایک کردار کا تعارف پیش کیجئے۔ یا شہزادے کے سفر کا حال اپنی زبان میں لکھئے؟

جواب: شامل نصاب داستان میں چین کے ایک یتیم شہزادے کی کہانی ہے۔ شہزادہ دراصل چین کے ایک بادشاہ کا بیٹا ہے۔ بادشاہ کا بے وقت انتقال ہو جاتا ہے اور شہزادہ بے یار و مددگار رہ جاتا ہے۔ اس کے چچا اس کے باپ کی حکومت پر قبضہ کر لیتے ہیں اور شہزادے کو کسی طرح مار ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مبارک جو اس کے باپ کا پرانا نمک خوار ہے وہ شہزادے کی مدد کے لئے اٹھ کھڑا ہوتا ہے اور اسے جناتوں کے بادشاہ ملک صادق کے پاس لے جاتا ہے اور اس سے شہزادے کا تعارف کرواتا ہے۔ ملک صادق شہزادے کی مدد کے لئے تیار ہو جاتا ہے لیکن اسے بھی ایک معشوقہ کی تلاش تھی جس کی تصویر وہ شہزادے کو دیتا ہے اور اسے تلاش کرنے کے لئے کہتا ہے لیکن شہزادے کو بار بار اس بات کی تاکید بھی کرتا ہے کہ وہ معشوق کو دیکھ کر خیانت نہ کرے کیونکہ وہ معشوقہ ملک صادق کی امانت ہے۔

نابینا فقیر بھی اپنی بیٹی کی کہانی الگ سے بیان کرتا ہے اور کہتا ہے اس کے ملک کا شہزادہ بھی اس کی بیٹی کے حسن و جمال کی شہرت سن کر اس پر فریفتہ ہو گیا اور شادی کی پیش کش کر دی۔ اس طرح دونوں طرف سے شادی کی تیاریاں ہونے لگتی ہیں۔ مختصر یہ کہ شہزادہ طویل سفر کرنے کے بعد اپنے منزل مقصود پر پہنچ جاتا ہے اور اس کو ملک صادق کی گم شدہ محبوبہ حاصل ہو جاتی ہے اور وہ ملک صادق کی خواہش بھی پوری کر دیتا ہے۔


Post a Comment

0 Comments